Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

تین طلاق سے متعلق بل راجیہ سبھا میں پیش ، اپوزیشن کا سلیکٹ کمیٹی میں بھیجنے کا مطالبہ

**
نئی دہلی :  تین طلاق سے متعلق بل لوک سبھا میں پاس ہونے کے بعد اب راجیہ سبھا میں منظوری کیلئے پیش کردیا گیا ہے ۔ تاہم راجیہ سبھا میں حکمراں بی جے پی کو کافی مخالفتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، جہاں کانگریس سمیت متعدد پارٹیاں اس کی مخالفت کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ اس بل کو دوبارہ غور و خوض کیلئے سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے ۔
کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے راجیہ سبھا میں بل کو سلیکٹ کمیٹی کے پاس غور و خوض کیلئے بھیجنے کی تجویز پیش کی ۔ آنند شرما نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سلیکٹ کمیٹی ایک رپورٹ تیار کرے ، جسے بجٹ کے پہلے سیشن کے پہلے ہفتہ میں ایوان میں پیش کیا جائے۔ ترنمول کانگریس کے سکھیندو رائے نے بھی سلیکٹ کمیٹی کے پاس بھیجنے کی تجویز پیش کی ہے۔
خیال رہے کہ تین طلاق سے متعلق بل گزشتہ ہفتہ ہی لوک سبھا میں پاس ہوگیا تھا ۔ لوک سبھا میں واضح اکثریت ہونے کی وجہ سے حکمراں بی جے پی کو اس کے پاس کرانے میں کچھ بھی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا ۔تاہم راجیہ سبھا میں اکثریت نہیں ہونے کی وجہ سے بل کو پاس کرانا مودی حکومت کیلئے اتنا آسان نہیں ہوگا۔
فقط:
*دی انڈین مسلم ٹائمز موبائیل اخبار*
*مزید خبروں کے لیے  گوگل پلے اسٹور سے ہمارا ایپلی کیشن انسٹال کریں*
↘ اس لنک سے↙
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ezamana.app
:::آپ کے تعاون کے ممنون:::
📱The Indian Muslim Times📱

Post a Comment

0 Comments