جب سے کو یڈ۔۱۹
جیسے بلائے بے درماں کا بھارت میں شور ہوا، میں کچھ ضروری چیزوں میں مصروف ہو گیا،
اور واٹس ایپ کو چیک کرنا تقریباً ترک کر دیا تھا، لیکن یکایک ‘‘ابنائے قدیم
علیمیہ’’گروپ میں میسیج آنے شروع ہوئے اور پھر آتے ہی چلے گیے ، دیکھتے ہی دیکھتے
ہی پیغامات کی تعداد دو ہزار سے تجاوز کر
گئی ، کھول کر دیکھا تو علیمی برادران کی قربانیاں دیکھ کر آنکھیں بھر آئیں ، سب مادرِ علیمی کے لیے اپنا دست تعاون بڑھا رہے تھے، اور یہ سلسلہ
ہنوز جاری ہے۔
بھائیو! یہ سلسلہ
ابھی رکنا بھی نہیں چاہیے، یہ ہماری غیرت کا مسئلہ ہے، ہمیں ہرگز یہ منظور نہیں ہونا چاہیے کہ ہماری مادرِ علمی کسی مشکل سے دوچار ہو، جتنا بھی ہو سکےاور جیسے بھی ہو
سکے، دارالعلوم علیمیہ کا تعاون کریں اور دوسروں سے کرائیں، شاید یہ ہماری غیرت کا
امتحان ہی ہو!
مجھے پورایقین ہے کہ ہم اس امتحان میں کامیاب ہوں گے اور
میرے یقین کی وجہ بھی ہے کیوں کہ ہمارے ساتھ ۔نہیں۔ بلکہ ہمارے اوپرشفیق ملت ،
مفتی اعظم ہالینڈ، حضرت علامہ شفیق الرحمٰن صاحب قبلہ علیمی مصباحی جیسے بزرگوں کا
سایہ ہے، جنھوں نے مادرِ علمی کو ایک خطیر رقم ارسال فرمائی ہے، اللہ
رب العزت حضرت کو صحت و سلامتی سے رکھے،اور ان کا سایہ ہم سب پر بنائے رکھے۔آمین۔
0 Comments