Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

تحریک استشراق از مولانا کمال احمد علیمی کا دوسرا ایڈیشن مکتبۃ الغنی (پاکستان) سے اشاعت پذیر

 
پہلا ایڈیشن:اشرفیہ اسلامک فاونڈیشن،حیدرآباد

عالم نبیل، فاضل جلیل حضرت مولانا کمال احمد علیمی (استاذ دارالعلوم علیمیہ جمدا شاہی) کے بارے میں بجا طور کہا جا سکتا ہے کہ ان ذات محتاج تعارف نہیں ہے ، انھوں نے علم وفضل کے ہر میدان میں اپنی موجودگی درج کی ہے ، تدریس وخطابت ،تصنیف وتحقیق سب میں قابل قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔متعدد اور متنوع موضوعات پر نصف درجن سے زائد تصنیف وتالیف سے علمی حلقوں میں مقبولیت اور بلند مقام دونوں حاصل کر چکے ہیں۔ 

 موصوف کی تحقیقی اور اپنے موضوع پر مکمل تصنیف "تحریک استشراق" علمی دنیا میں بڑی تیزی سے مقبول ہوئی، جس کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا پہلا ایڈیشن "اشرفیہ اسلامک فاونڈیشن ، حیدرآباد، دکن" سے سن عیسوی 2020 کے اوائل میں شائع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تمام نسخے ختم ہو گئے ، اور ابھی 2020 ختم بھی نہیں ہوا کہ اس کتاب کا دوسرا ایڈیشن مکتبۃ الغنی (پاکستان)سے شائع ہو چکا ہے۔۔ 
تحریک استشراق
دوسرا ایڈیشن: مکتبۃ الغنی پاکستان

 کتاب کے نام ہی سے کتاب کے موضوع اور موضوع کی اہمیت وعظمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے، اس کتاب میں مستشرقین کی دسیسہ کاریوں اور علم وفضل کے غلاف میں لپٹے ان زہریلے مواد کو طشت از بام کیا گیا ہے جن کے اثرات سے نام نہاد محققین بھی محفوظ نہیں رہ پائے ہیں۔۔

 غلام سید علی علیمی، دارالعلوم مدینۃ العربیہ،دوست پور

Post a Comment

2 Comments