اہل سنت وجماعت کی معروف دینی دانش گاہ دارالعلوم مدینة العربیہ، دوست پورکواپنی معیاری تعلیم وتربیت اور اعلی ترین نظام تعلیم کی وجہ سے دینی مدارس میں نمایاں مقام حاصل ہے،باصلاحیت،خوش اخلاق اور متحرک وفعال اساتذہ،قدیم وجدید تقاضوں سے ہم آہنگ نصاب ونظام تعلیم،رہائش اور خوردونوش کا معقول انتظام یہاں کی امتیازی خصوصیات ہیں،اس ادارے کی تعلیم وتربیت میں اس وقت انقلاب آگیا جب جماعت اہل سنت کی عبقری شخصیت،جہان درس وتدریس کے بے تاج بادشاہ،انتظامی امور میں یکتاے روزگا، ادیب شہیر حضرت علامہ فروغ احمد اعظمی سابق پرنسپل علیمیہ جمداشاہی بستی کی یہاں تشریف آوری ہوئی،علیمیہ کو بام عروج تک پہونچانے میں حضرت کا کردار ناقابل فراموش ہے،آپ نے اپنے قدیم تجربات کی روشنی میں مختصر سی مدت میں دارالعلوم میں بہت ساری تعلیمی وتربیتی اصلاحات فرمائیں،ان شاءاللہ حضرت کی سرپرستی اور دارالعلوم کے لائق وفائق پرنسپل حضرت علامہ ڈاکٹر شکیل احمد اعظمی اور دیگر اساتذہ کے تعاون سے اس سال دارالعلوم ترقی کے آسمان تک پہونچے گا.
ایک خوش آئند خبر یہ بھی ہے کہ علیمیہ جمداشاہی کے سابق قابل فخر استاذ حضرت مولانا غلام سید علی علیمی علیگ جو دینی وعصری علوم کے حامل ہیں اور طلبہ علیمیہ جن کی تدریسی صلاحیت کے معترف ہیں دارالعلوم نے اس سال سے ان کی بھی خدمات حاصل کرلی ہیں،ان شاءاللہ آپ کی آمد سے دارالعلوم میں محسوس تعلیمی ترقی ہوگی.
دارالعلوم میں دو مرحلوں میں داخلہ امتحان ہوگا،پہلا 17جون2019 اور دوسرا19جون کو،داخلہ کے متمنی طلبہ پہلے امتحان میں شرکت کی کوشش فرمائیں،دوسرے مرحلے میں داخلہ بہت محدود ہوگا.
امتحان داخلہ سے ایک دن قبل درخواست ضرور کردیں.
اعلان...از دارالعلوم مدینةالعربیہ دوست پور ضلع سلطان پور یوپی
0 Comments