Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

#what this left-ight is!

یہ right۔left (لفٹ۔رائیٹ) کیاہے؟


فرانس کے آخری مطلق العنان لوئیس شازدهم کی سیاسی ناکامیوں کی وجہ سے انقلاب فرانس کی ابتدا ہوئی اور ۱۷۸۹ میں فرانس قومی اسمبلی میں ایک اہم اجلاس ہوتا ہے جس کے ممبران دو حصوں میں منقسم تھے مذہبی رہنما،وزراء اور نوکر شاہ قسم کے لوگ پرانے نظامِ حکومت کو برقرار رکھنے کے حامی تھے اور اسمبلی میں یہ دائیں جانب والی کرسیوں پر بیٹھے ہوئے تھے جب کہ مزدور طبقے کے نمائندہ لوگ تبدیلی اور جمہوری نظام حکومت کے حامی تھے اور یہ بائیں جانب والی کرسیوں پر بیٹھے تھے.


Credit to Google


یہیں سے دائیں بازو (right wing)اور بائیں بازو(left wing)   سیاسی اسپیکٹرم کے تصورات لیے گئے  ہیں۔

دائیں بازو کی سیاست میں قدامت پسندی، قومیت پسندی، روایت پسندی وغیرہ پر زور دیا جاتا ہے جب کہ بائیں بازو کی سیاست میں جمہوریت، اشتراکیت، سوشلزم وغیرہ کو اہمیت حاصل ہے۔

اسی دائیں اور بائیں سے مختلف نظریات وجود میں آئے جو الگ الگ شکل میں دنیا میں رائج رہے یا رائج ہیں۔دائیں اور بائیں کے بیچ میں اعتدال پسندی ہے ،اب کوئی اعتدال پسند  ایسا ہو جس کا زیادہ جھکاؤ بائیں بازو کی طرف ہو تو اس کو معتدل بائیں بازو کی سیاست کرنے والا کہا جائےگا جیسے ہمارے ملک میں کانگریس پارٹی کی سیاست معتدل بائیں بازو  کی رہی ہے۔ اسی طرح اگر کوئی اعتدال پسند دائیں بازو کی طرف زیادہ جھکاؤ رکھتا ہو تو اس معتدل دائیں بازو کی سیاست کرنے والا کہا جاتا ہے جیسے اس وقت بہار میں نتیش کی پارٹی۔

اور اگر کوئی بائیں بازو کا شدید حمایتی ہو تو اس انتہائی بائیں بازو کا حامی(Far-left)کہا جاتا ہے، جیسے کمیونسٹ، اور اگر دائیں بازو کا شدّت کے ساتھ وکالت کرتا ہے تو اس کو انتہائی دائیں بازو کا حامی(Far-right) کہا جاتا ہے،جیسے ہندوستان میں آر ایس ایس،اور دیگر شدّت  پسند جماعتیں، اسی Far-right کو فاشزم بھی کہا جاتا ہے۔۔

نیچے دی گئی شکل میں اسے سمجھا جا سکتا ہے۔۔


Post a Comment

2 Comments