کووڈ۔۱۹ پر کام کرنے والے کئی اداروں کا ڈیٹا ہیک ؟
عالمی ادارہ صحت،دی ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی، دی گیٹس فاؤنڈیشن اور نئے کورونا وائرس پر کام کرنے والے دیگر اداروں کا ڈیجیٹل ڈیٹا ہیک ہو گیا،جس میں ان کے ہزاروں ای میل،پاس ورڈ اور دستاویزات آن لائن لیک ہو رہے ہیں۔۔۔
آن لائن دہشت گرد گروہوں پر نظر رکھنے والے میری لینڈ امریکہ کے سائٹ انٹلیجنس گروپ کے مطابق ہیکروں نے عالمی وبا کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں صف اوّل میں کھڑے اداروں کے تقریباً 25000 ای میل ایڈریس اور پاس ورڈ عام کر دیا ہے۔۔
سائٹ کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے 9938، سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے 6857، عالمی بینک (ورلڈ بینک ) کے 5120 اور علمی ادارہ صحت کے 2732 ای میل اور پاس ورڈ لیک ہوئے ہیں۔
لیکن غور طلب ہے Site intelligence group اس بات کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا کہ وہ ای میل ایڈریسس اور پاس ورڈز صحیح ہیں یا نہیں۔۔۔
(The poineer سے ترمیم کے ساتھ ترجمہ)
0 Comments