Time & Date

Ticker

6/recent/ticker-posts

Blogger mein Nastaliq Font kaise lagayen

بلاگر میں ’’نستعلیق‘‘فونٹ کیسے لگائیں

گوگل کا بلاگر ایک فری آن لائن پلیٹ فارم ہے جس میں اپنا بلاگ بنا کر لوگوں تک اپنا نظریہ پہچایا جاتا ہے، یہ کافی مشہور ہے، انگریزی اور دیگر زبانوں کے لیے تو گوگل فونٹ سے خوب صورت خوب صورت فونٹ لگاکر اپنی بلاگ خوب صورت اور جاذب نظر بنانے کا بہت آسان طریقہ ہے لیکن اردو بلاگر کے لیے بڑی پریشانی ہے کہ گوگل فونٹ میں اردو فونٹ کا آسانی سے دستیاب ہونا نہایت مشکل امر ہے اس لیے ہم یہاں پر اس کا طریقہ بتاتے ہیں کہ کیسے اردو میں استعمال ہونے والے سب سے خوب صورت فونٹ ’’نستعلیق‘‘ کو اپنے بلاگ میں لگا سکتے ہیں۔

پہلا مرحلہ:

 اپنے بلاگ کے Dashbordمیں جائیں، اور Theme/Templet پر کلک کریں۔اس کے بعد HTML میں جائیں۔

دوسرا مرحلہ: 

HTML میں کہیں بھی کلک کرنے کے  بعد اپنے کی بورڈ پر Ctrl+F کلک کریں۔

تیسرا مرحلہ:

سرچ کا آپشن ظاہر ہونے کے بعد اس میں <head> ٹائپ کرکے Enter کریں، <head> مل جانے کے بعد وہاں پر انٹر دبا کر جگہ بنالیں اس کے بعد مندرجہ ذیل کاپی کرکے پیسٹ کر دیں۔

<link rel="stylesheet" media="screen" href="https://fontlibrary.org/face/notourdu" type="text/css"/>

چوتھا مرحلہ:


 یہ کر لینے کے بعد پھر سرچ آپشن میںfont-family: ڈال کرجہاں جہاں نظر آئے اس کے آگے ,'NotoNastaliqUrduRegular' پسٹ کردیں۔

اس کے بعد Save کردیں۔ 

اس کے بعد جو بھی لکھیں گے ’’نستعلیق‘‘فونٹ میں ظاہر ہوگا۔ 


Post a Comment

0 Comments